[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 26 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہے۔
صہیونی فوج کے بیان کے مطابق طوفان الاقصی کارروائی کے آغاز سے اب تک 2,797 صہیونی فوجی اور افسران زخمی ہوئے ہیں جب کہ زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک 1,283 افراد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے غزہ جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں پر شروع سے ہی سخت سنسر شپ اور پابندی لگا رکھی ہے اور حکومتی ذرائع ابلاغ کو اس بارے میں معلومات شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
گذشتہ دسمبر کو عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے غزہ جنگ میں قابض فوج کے جانی نقصان کے بارے میں ایک چونکا دینے والی رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5000 تک پہنچ گئی ہے۔ اور ان میں سے تقریباً 2,000 معذور تھے۔ لیکن بعد میں عبرانی میڈیا کو اپنی رپورٹ واپس لینا پڑی اور بہت کم اعداد و شمار شائع کئے گئے۔