بی بی کے علم جلوس کے پیش نظر ٹرافک تحدیدات

[]

حیدرآباد: ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹرافک حیدرآباد جی سدھیربابونے آج ٹرافک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 10محرم 29 جولائی کویوم عاشورہ کے موقع پر بی بی کے علم جلوس کے پیش نظر شہرمیں ٹرافک تحدیدات عائد کئے ہیں۔

یہ تحدیدات 12 بجے دن تا 10 بجے رات تک نافذرہیں گے۔سنارگلی چوراہا‘ کمان شیخ فیض‘ اعتبارچوک‘ پرانی حویلی‘مغل پورہ‘مٹی کا شیر اور مدینہ‘ شکرکوٹہ‘نیاپل‘ چادرگھاٹ‘نورخاں بازار‘ سالارجنگ میوزیم‘ سالارجنگ برج سے بی بی کا الاوہ دبیرپورہ‘ چارمینار جانے والی ٹرافک کا رخ متبادل سڑکوں کی جانب موڑدیا جائے گا۔

آرٹی سی کی ڈسڑکٹ بسوں کا رخ رنگ محل اور افضل گنج کی جانب 10بجے دن تا 9 بجے رات تک موڑدیاجائے گا۔

اسی روز سکندرآبادمیں شام 4بجے تا 8:30 بجے شب کربلا میدان جانے والی ٹرافک کا رخ متبادل سڑکوں پر موڑ دیاجائے گا۔مہاتما گاندھی روڈ اور سنٹرل ٹیلی گراف آئیزلینڈ اور رانی گنج کا ون وے راستہ ہوگا۔

ٹرافک کو رانی گنج چوراہا سے منسٹریل روڈ کیمس ہاسپٹل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنرپولیس نے عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *