ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے سراوان میں پاکستانی شہریوں پر حملے کی مذمت

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساروان میں نو پاکستانی شہریوں کے جان بحق اور دین کے زخمی ہونے پر شدید افسوس ہوا۔

انہوں نے واقعے میں متاثر ہونے والوں کے لواحقین اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

کنعانی نے مزید کہا کہ واقعے کی تفصیلات کے بارے میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *