بیٹے نے باپ اور رشتہ دار کا قتل کردیا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں دوہرے قتل کی سنسنی خیز واردات

[]

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں دوہرے قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ پولیس کے بموجب میلاردیوپلی بابل ریڈی نگر سے تعلق رکھنے والا  لکشمی نارائنا نامی شخص عادی شرابی بتایا گیا ہے۔

 

شراب کے نشہ میں وہ اپنی بیوی اور بچوں کو ہراساں کیاکرتا تھا۔ آج لکشمی نارائنا کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا۔ اسی دوران ان کا بیٹا راکیش وہاں پہنچا اور اس نے برہمی کے عالم میں اپنے باپ پر آہنی سلاخ سے حملہ کردیا، بیچ بچاؤ کیلئے لکشمی نارائنا کا ایک قریبی رشتہ دار سرینواس آیا جس پر برہم راکیش نے اس پر بھی حملہ کردیا۔

 

قاتلانہ حملے میں لکشمی نارائنا اور سرینواس دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ قتل کی وجہہ ہراسانی اور رقم کیلئے پریشان کرنا بتائی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *