سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

[]

ریاض: سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب، عطر سے دھویا جائے گا۔

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔

بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *