[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے اعلی رکن وفد نے ماسکو کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اعلی روسی رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اس حوالے سے کہا کہ یمنی وفد نے ماسکو میں روسی صدر کے مشرق وسطی کے لئے خصوصی نمائندے میخائیل بوگدانوف اور معاون وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے مشرق وسطی کے حالات مخصوصا غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں کشیدگی ختم کرنے کے لئے عالمی برادری کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل پر دباو لگانے پر زور دیا۔
انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے مقابلے میں صہیونی حکومت کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ جب تک غزہ پر صہیونی جارحیت ختم نہیں ہوگی بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔