[]
ورنگل _ 28 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں سیلاب میں بہہ جانے والے مسلم خاندان کے 7 افراد کی نعشیں آج جمعہ کی شام این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔اس موقع پر متوفی خاندان کے رشتہ دار خواتین اور بچوں کو زار و قطار روتے ہوئے دیکھا گیا ۔
جمعرات کو ضلع ملوگو کے ایٹورنگرم منڈل کے جمپننا واگو میں جملہ 8 افراد بہہ گئے تھے۔ تمام نعشیں، تاڑوائی منڈل کے میدارم کے قریب دستیاب ہوئیں۔این ڈی آر ایف کی ٹیم نے جمعہ کی صبح جمپننا ندی کے سیلابی پانی میں بہہ جانے والے 8افراد کی نعشوں کو مختلف مقامات سے برآمد کرلیا جن کی شناخت شریف، اجو، رشید، محبوب خان، مجید خان، بی بی، کریم بی اور سمکا کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جمعرات کوایٹورنگرم منڈل کے ڈوڈلا۔ملیال گاوں کے درمیان جمپننا ندی کے سیلابی پانی میں اس گاوں کے افراد پھنس گئے تھے جنہیں این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعہ محفوظ مقام منتقل کردیاتھا۔ اس دوران گاوں کے 8 افراد پانی میں بہہ گئے جن میں مسلم خاندان اور ان کے رشتہ دار کے 7 افرادبھی بتائے گئے ہیں۔
جمعہ کی شام این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعہ نکال کر ان نعشوں کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا جہاں رشتہ دار زاروقطار رورہے تھے اور اپنے عزیزوں کی اچانک موت پر وہ سکتہ میں آگئے اور ان پر غم کا پہاڑ توٹ پڑا ۔
Dead bodies of 7 members of a Muslim family swept away by floods in Mulugu district of Telangana handed over to relatives pic.twitter.com/lRkpOZ0WyL
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) July 28, 2023