[]
رپورٹ کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کی جنوبی افریقہ کا کیس نہ سننے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس کے پاس جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں جار نسل کشی سے متعلق مقدمہ سننے کا اختیار ہے۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں کہا، ’’اسرائیل کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اختیار میں موجود تمام اقدامات اٹھائے تاکہ غزہ میں نسل کشی کے مترادف واقعات کو روکا جا جا سکے اور نسل کشی پر اُکسانے والوں کو سزا دی جا سکے۔‘‘