[]
حیدرآباد: پولیس سے بچنے کیلئے گانجہ کی منتقلی کیلئے استعمال کار کے ساتھ فرارہونے کی کوشش کے دوران اس کاتوازن کھودینے کے نتیجہ میں کار الٹ گئی۔
اس کار سے 200کلوگانجہ ضبط کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق آندھرا۔اوڈیشہ کی سرحد سے یہ گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پولیس نے ان کا تعاقب کیا جس پر کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔
کار کی تلاشی میں 200کلوگانجہ ضبط کیاگیا جس کی مالیت تقریبا 40لاکھ روپئے ہے۔ نشہ آور اشیا کی فروخت کے خلاف تلنگانہ پولیس نے کارروائیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔