[]
ممبئی _ 24 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر حکومت نے منگل کو تھانے کے میرا روڈ کے نیا نگر علاقے میں ‘غیر قانونی’ ڈھانچوں اور تجاوزات کو مسمار کر دیا جہاں ایودھیا میں رام مندر ‘پران پرتیشتھا’ تقریب کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا
اتوار کی رات، میرا روڈ میں نیا نگر پولیس نے 13 لوگوں کو مبینہ طور پر بھگوا جھنڈوں والی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب سے پہلے جلوس کے ساتھ جا رہے تھے۔
اتوار کی رات پیش آئے واقعہ کے بعد ممبئی کے میرا روڈ کے نیا نگر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ یوگی کے خطوط پر بلڈوزر کارروائی کی گئی ہے۔ بلڈوزر کی یہ کارروائی سخت سیکورٹی تعیناتی کے درمیان کی گئی۔ اس دوران ممبئی میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 21 جنوری کی رات بعض افراد نے رام کے جھنڈے والی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور نعرے لگانے والے لوگوں کی پٹائی کی۔جس پر ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔ اس کے ایک دن بعد بلڈوزروں نے ایم ایم آر مضافاتی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو گاڑیاں چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا بھائیندر میونسپل کارپوریشن نے فٹ پاتھ پر قائم عارضی دکانوں اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا ہے۔
The Bismillah hotel (Mira road , Mumbai) was illegal, hence demolished… 💀 pic.twitter.com/vMKuEpXyWc
— Mr Sinha (@MrSinha_) January 23, 2024
Thanks to Mumbai Police for deploying Rapid Action Force at #MiraRoad after Hindutva extremists attacked Muslims and their properties yesterday. #MiraRoadriot pic.twitter.com/oPUXvSTxqM
— Faheem (@stoppression) January 23, 2024
Bulldozer has a new address in Mira Road at Mumbai 🔥 pic.twitter.com/hgO7DkWFv2
— Viक़as (@VlKAS_PR0NAM0) January 23, 2024