برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو روانڈا بل پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا

[]

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو روانڈا بل پر شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سناک کو باغی ارکان کی مخالفت مہنگی پڑ گئی، دارالامرا میں حکمراں جماعت کو روانڈا بل پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 برطانیہ کے پارلیمان کے ایوان بالا نے وزیر اعظم رشی سونک کے، سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا بھیجنے کے متنازعہ منصوبے کو مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔

رشی سناک کی جانب سے اپنے ارکان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس منصوبے کی حمایت کریں لیکن اس کے باوجود پیر کو غیر منتخب ہاؤس آف لارڈز کا تاخیر کے حق میں ووٹ آ گیا، برطانوی وزیر اعظم نے اس منصوبے کو ’عوام کی مرضی‘ قرار دیا تھا۔

روانڈا بل میں تاخیر کی قرارداد 171 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کی گئی، بل میں کہا گیا تھا کہ جب تک حکومت اس بات کا اطمینان نہ کر لے کہ پناہ کے متلاشیوں کے لیے روانڈا ایک محفوظ ملک ہے تب تک اس منصوبے کو مؤخر کیا جائے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمبر کے پاس اس نام نہاد سیفٹی آف روانڈا (اسائلم اینڈ امیگریشن) بل کو غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرنے کا اختیار نہیں ہے، تاہم وہ قانون سازی میں ایک سال تک تاخیر کر سکتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *