لون ایپ کے نمائندوں کی ہراسانی،ایک نوجوان کا اقدام خودکشی

[]

حیدرآباد: لون ایپ کے نمائندوں کی ہراسانی برداشت نہ کرتے ہوئے ایک نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے گوداوری کھنی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اے مہیش کوئلہ کی کان میں کنٹراکٹ ورکرکے طور پر کام کرتا تھا۔

اس نے لون ایپ کے ذریعہ 60 ہزار روپے کا قرض لیا اور اسے مرحلہ وار ادا کر رہاتھا۔وہ ہنوز 29ہزارروپئے کی رقم اداشدنی تھا تاہم لون ایپ کے نمائندوں نے اسے فون کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔

اس ہراسانی کو برداشت نہ کرتے ہوئے وہ ٹرین کے سامنے کود پڑا۔ مقامی افراد نے مہیش کو پٹریوں پر بے ہوش پڑا دیکھا اور اسے گوداوری مائن اسپتال لے گئے۔

حالت تشویشناک ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے بہتر علاج کے لیے اسے حیدرآباد منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغازکردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *