[]
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے خطے کے عوامی مفادات کے تحفظ کے مقصد سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے پختہ عزم پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی سلامتی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ لہذا دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ اور فیصلہ کن جنگ خطے کے تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ترکی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے تہران کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا آئندہ دورہ انقرہ تعلقات کو وسعت دینے اور علاقائی سلامتی کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔
اس دوران ترک وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ایرانی صدر کی میزبانی کے لیے اپنے ملک کی بھر پور آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ صورت حال کے تناظر میں خطے کے ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔