اسمارٹ فون خریدنے ایک جوڑے نے اپنے 8 ماہ کے بچے کو ہی فروخت کردیا۔ بتائی چونکا دینے والی وجہہ

[]

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ویڈیو ریلز بناتے ہوئے شہرت حاصل کرنے کے لیے ایک جوڑے نے فون خریدنے کے لیے روپئے نہ ہونے پر اپنے شیر خوار بیٹے کو ہی فروخت کر دیا۔ یہ غیر انسانی واقعہ ریاست مغربی بنگال کے نارتھ 24 پرگاناس ضلع میں پیش آیا۔

 

 

 

تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے جئے دیو اور اس کی بیوی ستی کو آٹھ سال کی بیٹی ہے اور 8 ماہ قبل خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔ حال ہی میں شوہر بیوی نے کئی مقامات پر جا کر انسٹاگرام پر ریلز بنا رہے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ان کا شیر کار بچہ ان کے ساتھ نظر نہیں آرہا تھا جس پر پڑوسیوں کو شبہ ہوا اور انہوں نے جب اس جوڑے سے بچے سے متعلق پوچھ تاچھ کی تو معلوم ہوا کہ شوہر بیوی نے اپنے بیٹے کو بیچ کر آئی فون خریدا ہے اور وہ انسٹاگرام کے لیے ریلز بنا رہے ہیں۔

 

 

 

پڑوسی یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے اور یہ بات کسی طرح پولیس تک پہنچ گئی اور پولیس نے اس جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ شوہر بیوی نے اپنے بیٹے کو دو لاکھ روپے میں فروخت کر دیا اور اس رقم سے انہوں نے اسمارٹ فون خریدا، بیٹے کو بیچنے کے بعد حاصل رقم سے فون خریدنے کے بعد یہ جوڑا ریاست کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ویڈیو ریلز بنا رہا تھا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر رہا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *