تاریخی شہر اورنگ آباد میں AFMI کا تاریخی اجلاس _ 22 ریاستوں کے 80 ہونہار طلباء کو ایوارڈ سے نوازا گیا.

[]

 

اتراکاشی ٹینل میں پھنسے 41 لوگوں کی جان بچانے والی 12 رکنی ٹیم کا ایوارڈ اور فی کس نقد ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا. AFMI کی 32 سالہ تاریخ میں پہلی بار شہر کی دو ہونہار طالبات کا انتخاب. ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کو AFMI کی جانب سے ایوارڈ آف ایکسلنس 2023 سے سرفراز کیا گیا.

*ڈاکٹر اسلم پرویز، علی قریشی، سراج ٹھاکور، ڈاکٹر محمد قطب الدین ،شفیع لولکھنڈوالا ،مجتبٰی فاروق ،شبیر احمد انصاری، ڈاکٹر مظہر فاروقی ،ڈاکٹر مخدوم فاروقی، محمد ایوب خان، ڈاکٹر ثنا قطب ،ڈاکٹر معراج الدین، انجنئیر خالد شہباز و دیگر مہمانان کا شہریان سے خطاب.*

 

اورنگ آباد، 16جنوری۔ ( ) امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن AFMI کا دو روزہ 33 واں سالانہ کنوینشن اور ایوارڈ فکشن نئے حوصلوں، مستقبل کے چیالینجیس سے نمٹنے کے عزائم اور 2050 VISION کے ساتھ تاریخی شہر اورنگ آباد میں کامیابی کیساتھ منعقد ہوا۔ ریڈ اینڈ لینڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ اس کنونشن کی صدارت AFMI کے صدر ایس ایم علی قریشی نے کی۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسلم پرویز نے قرآن مجید کو تدبر کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کی تلقین کی اور کہا ہے کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی اسی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن میں تمام سائنسی علوم موجود ہیں مگر جدید نظام تعلیم نے قرآن اور سائنس کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا۔ اس کنونشن سے امتیاز جلیل (رکن پارلیمنٹ) ، ڈاکٹر محمد قطب الدین ، ڈاکٹر ثنا قطب الدین، ڈاکٹر محمد ایوب خان، سراج ٹھاکر، مبشرہ فردوس، ڈاکٹر لقمان ، شفیع لوکھنڈ والا ، مجتبی فاروق، ڈاکٹر مخدوم فاروقی، عبد الحسین رحیم، ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی ، شبیر احمد انصاری، مریم مرزا، مرزا ابوالحسن علی نے خطاب کیا اور نوجوان نسل کو تلقین کی کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو قوم وملت کی تعمیر میں استعمال کریں۔ ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین (امریکہ ) نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنے دماغ کا استعمال کریں۔ اللہ رب العزت نے کھربوں خلیے دماغ میں پیدا کیے ہیں۔ اور انسانی دماغ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، تحمیل الاین انسان کی صلاحیتوں کومتاثر کرتا ہے۔ انہوں نے زندگی میں سادگی پیدا کرنے کی تاکید کی.

مرزا عبد القیوم ندوی کی صاحبزادی مرہم مرزا جنہوں نے لائبریریز کے قیام کی کامیاب تحریک چلائی ہیں وہ توجہ کا مرکز رہیں۔

 

علی قریشی صدر AFMI نے ایوارڈ حاصل کرنے والے جوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو قوم وملت کا سرمایہ ثابت کریں ۔ ڈاکٹر محمد ایوب خان اڈمنسٹریٹر حال مقیم کنیڈا نے ایفمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اپنے وطن سے ہزاروں میل دور برسوں سے مقیم ہندوستانی مسلمانوں نے اپنی قوم سے رشتہ ناطہ برقرار رکھا ہے۔ وہ قوم کے ہونہار سپوتوں کی صلاحیتوں کو اجا گر کر کے انہیں قوم کا علاقہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہی جذبہ انہیں ہر سال اپنے وطن کھینچ لاتا ہے۔ امریکہ میں مقیم جواں سال سرجن ڈاکٹر محمد معراج الدین نے متاثرین الفاظ میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے وقت کے صحیح استعمال پر زور دیا.

۔مفتی انیس الرحمن ندوی نے مجلس عاملہ کی طرف سے اپنے تاثرات پیش کیے اور انہی کی دعا پراجلاس کا اختتام عمل میں آیا

اجلاس کی ابتداء ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کے تمہیدی کلمات سے ہوئی انہوں اے آئی ایف ایم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور و ممنون ہوں کہ مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے کانفرنس کا کنویبر بنایا.

منیر شیخ اور شیخ ضیاء احمد نے مختلف سیشن کی نظامت کی۔ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے HSC میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے 75 طلباء وطالبات کو میڈلس اور نقد انعامات پیش کئے گئے۔ اس موقع پر لڑکیوں نے ضیاء انصاری اور مرزا صبایونس کی نگرانی میں مارشل آرٹس کا بہترین مظاہرہ پیش کیا ۔ صدر AFMI ڈاکٹر علی قریشی نے جو اس کنونشن کے روح رواں رہے نوجوان نسل کو تعلیم پر توجہ دینے پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم تمام مصائب اور مسائل سے نجات کا ذریعہ ہے۔ مرزا عبد القیوم ندوی صدر Read & Lead فاونڈیشن کوان کی ملی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں AFMI کا ایکسیلنس ایوارڈ اور ایک لاکھ روپنے کا کیش پرائز دیا گیا۔ اس موقع پر سماج کے مختلف ار شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات اداروں کوانعام و ایوارڈ سے نوازا گیا.

مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد کالج فار ویمن، سرسید کالج، لوک سیوا کالج،برہانی گروپ آف اسکولس ،اورنگ آباد سلک ملز ایجوکیشنل سوسائٹی، جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم، صفا بیت المال، اقراء گرلس، بوائز ہائی اسکول و جونیئر کالج ،پرلس اکیڈمی، اکبر پٹیل اسکول ،اسکالر اسکول ،صفا بیت المال و دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ذمہ داران نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں گرانقدر خدمات انجام دیں..

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *