غیر قانونی واٹر پلانٹس پر چھاپے

غیر قانونی واٹر پلانٹس پر چھاپے

حیدرآباد: 16 نومبر (سفیر نیوز)
چندرائن گٹہ، سنتوش نگر اور کنچن باغ حدود میں 16-11-2024 کو پولیس ٹاسک فورس، جی ایچ ایم سی اور ریونیو افسران کی مشترکہ کارروائی میں 3 غیر قانونی واٹر پلانٹس پر چھاپے مارے گئے۔ 28,608 جعلی پانی کی بوتلیں (کل مالیت ₹3,34,080) ضبط کی گئیں اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا:
محمد سجاد (34 سال)، چتہ بازار
سید سراج (36 سال)، ماساب ٹینک
. سلام بن ناصر النقیب ، حفیظ بابا نگر۔

ملزمان بغیر کسی BIS اور FSSAI لائسنس کے جعلی ناموں جیسے “بسٹلری” اور “کینوی” کے تحت مضر صحت پانی فروخت کر رہے تھے۔ ضبط شدہ سامان مزید کارروائی کے لیے جی ایچ ایم سی کے حوالے کر دیا گیا۔

عوام کے لیے ہدایت بوتل بند پانی خریدنے سے پہلے TDS لیول چیک کریں تاکہ صحت کے خطرات سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس، آنڈے سرینواس راؤ، ساؤتھ ایسٹ ٹاسک فورس، حیدرآباد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *