شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ: سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آج متوقع

[]

الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد-شری کرشنا جنم بھومی کیس میں ہندو اور مسلم فریقوں کی سماعت کے بعد 11 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا

متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد
متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد
user

الہ آباد: متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد-شری کرشن جنم بھومی اراضی تنازعہ معاملہ میں الہ آباد ہائی کورٹ آج اپنا فیصلہ سنا سکتا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں ہندو اور مسلم فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 11 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

یاد رہے کہ 11 جنوری جمعرات کو جیسے ہی کیس کی سماعت شروع ہوئی مسلم فریق نے دو بنیادوں پر اس معاملے پر سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کا پہلا سبب یہ تھا کہ سروے آرڈر کے خلاف اسپیشل لیو پٹیشن زیر سماعت ہے اور جس کی سماعت آج یعنی 16 جنوری کو ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل 14 دسمبر 2022 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کے لیے ایڈوکیٹ کمشنر کی تقرری پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس حوالے سے بھی درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ ’اس مسجد میں ہندوؤں کے نشانات موجود ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کبھی ہندو مندر تھا۔‘ جسٹس مینک کمار جین نے لارڈ کرشنا ویراجمان اور سات دیگر کی طرف سے دائر مقدمہ کی سماعت کے بعد ایڈوکیٹ کمشنر کی تشکیل کی درخواست کو بھی منظوری دے دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *