لالو۔ رابڑی کے دہی چوڑا دعوت میں نتیش ہوئے شامل

[]

تہوار خوشی سے منائے جاتے ہیں اور اگر سب مل کر منائیں تو یہ معاشرے اور ملک کو مل جل کر رہنا سکھاتا ہے اور اس سے ملک اور معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویربشکریہ آئی اے این ایس

user

لالو ۔ رابڑی کے دہی چوڑا دعوت میں نتیش اور ان کے کابینی رفقا سمیت آرجے ڈی اور مختلف پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان نے شرکت کی ۔ کل 10، سرکلر روڈ (رابڑی دیوی کی رہائش گاہ) میں منعقدہ دہی چوڑا دعوت کے موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنی رہائش گاہ سے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ تک پیدل گئے اور دہی چوڑا دعوت میں شرکت کی۔ جہاں آر جے ڈی کے قومی صدر مسٹر لالو پرساد ، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، نائب وزیر اعلیٰ مسٹر تیجسوی پرساد یادو اور ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مسٹر تیج پڑتاپ یادو نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا اور ان کی ضیافت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دہی، تل کٹ، کوہڑا سالن، گوبھی، آلو اور مٹر کے سالن پر مشتمل ایک مزیدارکھانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ اس موقع پر بہار اسمبلی کے اسپیکرمسٹر اودھ بہاری چودھری، جے ڈی یو کے سابق قومی صدر مسٹرللن سنگھ، بہار حکومت کے وزیر مسٹر وجے چودھری، مسٹر اشوک چودھری، مسٹر سنجے جھا، امیش سنگھ کشواہا، اکھلیش سنگھ، مدن موہن جھا، شکیل احمد خان، رام نریش پانڈے، اجے سنگھ، کے ڈی یادو، دھیریندر جھا، اجے کمار، علی اشرف فاطمی سمیت عظیم اتحاد پارٹیوں کے قائدین کے ساتھ آر جے ڈی قائدین اور کارکنان نے بھی دعوت میں شرکت کی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے ہم وطنوں اور بہار کے لوگوں کو مکر سنکرانتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال جب لالو جی پٹنہ میں ہوتے ہیں تو وہ خود اپنی نگرانی میں سب کے لیے دہی چوڑا کی دعوت کا اہتمام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشیاں سب کے ساتھ بانٹنی چاہئیں اور اس سے معاشرے میں ایک بہتر پیغام بھی جاتا ہے۔ تہوار خوشی سے منائے جاتے ہیں اور اگر سب مل کر منائیں تو یہ معاشرے اور ملک کو مل جل کر رہنا سکھاتا ہے اور اس سے ملک اور معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔

ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ آج کی دعوت میں ایک ایک شخص نے دہی چوڑے کے ساتھ تلکٹ، بھورا، کوہڑا، بند گوبھی، آلو اور مٹر کی سبزی چکھی۔ اس موقع پر مسٹر لالو پرساد ، مسز رابڑی دیوی ، مسٹرتیجسوی اورمسٹر تیج پڑتاپ یادو نے سب کو مبارکباد دی۔اس موقع پر عام لوگوں کے ساتھ ریاست بھر کے لیڈروں اور کارکنوں نے مزیدار کھانے کا لطف اٹھایا۔

اس موقع پر بنیادی طور پر قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر رام چندر پوروے، آر جے ڈی سے مسٹر شیوانند تیواری، مسٹر ادے نارائن چودھری، مسٹر شیام رجک، جئے پرکاش نارائن یادو، مسٹر بھولا یادو، مسز کانتی سنگھ، دیویندر پرساد یادو، فیاض احمد، اشفاق کریم، ڈاکٹر محمد شمیم، اسرائیل منصوری، پروفیسر چندر شیکھر، ڈاکٹر سریندر پرساد یادو، کمار سروجیت، مسز انیتا دیوی، سریندر رام، ڈاکٹر رامانند یادو، اشوک سنگھ، تنویر حسن، شیو چندر رام۔ ، بھائی وریندر، رنوجے ساہو، شکتی سنگھ یادو، اعجاز احمد، چترنجن گگن، ، محمد کامران، سودے یادو، وجے پرکاش، قاری صہیب، راکیش روشن، ونود سریواستو، مکیش روشن، ڈاکٹر پریما چودھری، رشی مشرا ، ڈاکٹر انور عالم، دیناناتھ سنگھ یادو، سنجیو رائے، کے ڈی یادو، خورشید عالم صدیقی، بلی یادو، مدن شرما، بھائی ارون کمار، پرمود کمار رام، انجینئر اشوک یادو، ارون کمار یادو، غلام ربانی، پروفیسر چندردیپ یادو، بڑی تعداد میں دیگر پارٹیوں کے لیڈران اور راشٹریہ جنتا دل کے ہزاروں کارکنان شامل ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *