حماس کی طاقت برقرار، جب کہ نیتن یاہو رجیم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، صیہونی میڈیا رپورٹ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ کے سو دن گزر جانے کے بعد بھی صیہونی فوج کے اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے زیادہ تر مجاہدین اور رہنما اب بھی زندہ ہیں۔

یہ رپورٹ ایسی حالت میں شائع ہوئی ہے جب صیہونی حلقے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد نیتن یاہو کے مبینہ اہداف کے حصول کا انتظار کر رہے تھے۔

تازہ ترین سروے میں صہیونیوں کی اکثریت کا خیال تھا کہ غزہ میں جنگ کے مقاصد حاصل کرنا ناممکن ہے!

روزنامہ یسرائیل ہیوم نے بھی لکھا ہے کہ کئے گئے سروے کے مطابق 64% شرکاء نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں جنگ کے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گی۔

تاہم صرف 36% صہیونیوں کا خیال ہے کہ فوج غزہ میں جنگ کے اہداف حاصل کر سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *