[]
حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیاہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔
شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سردی کے ساتھ ساتھ کہر کی گھنی چادر بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔
زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں تاہم صبح کے اوقات میں اپنے کاروبار کے لئے جانے والے اور چہل قدمی کرنے والے افراد کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
عادل آباد کے دیہاتیوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف چہل قدمی کرنے والوں نے بھی اس اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صبح میں 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شام میں چار بجے سے دوبارہ سردی کی لہر ہورہی ہے۔ ساتھ ہی کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔عادل آباد کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہورہا ہے۔