[]
حیدرآباد: آندھراپردیش کے اضلاع گنٹور‘ کرشنا‘ مشرقی و مغربی گوداوری میں سنکرانتی تہوار کے موقع پر مرغوں کی لڑائی کے روایتی کھیل کھیلے جارہے ہیں۔
سنکرانتی کے موقع پر شرطیں لگا کر مرغوں کی لڑائی کا اہتمام ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع میں کئی صدیوں سے جاری ہے۔
اس کے لئے مرغوں کو سال بھر تیار کیاجاتا ہے۔اس کے لئے خاص مرغ لائے جاتے ہیں اور سٹہ بازی کرتے ہوئے ان کی لڑائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
لڑائی کے موقع پر مرغوں کے پیروں پر تیز دھار چھوٹی چاقو لگائی جاتی ہے۔