[]
فوج کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور اسی مہم کے دوران یہ تصادم ہوا۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں پانچ فوجی اور تین دہشت گرد مارے گئے۔بلوچستان میں دہشت گردی کی کئی وجوہات ہیں جن میں افغان باشندو کے خلاف کارروائی ہے اور بلوچ لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتے کی رات دیر گئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) میں دھماکہ ہوا۔ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید گولی باری ہوئی جس میں پانچ فوجی اور تین دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی مہم کے دوران یہ تصادم ہوا۔فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ملک کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;