میٹرو ٹرین کو لیکر پرانا شہر میں عقیدت مندوں، ساکنان اور تاجرین کو درپیش مسائل پر دکن ہیری ٹیج اینڈ ریلیجیس پروٹیکشن سوسائیٹی کا اہم اجلاس۔
حیدرآباد۔17/نومبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)پرانا شہر حیدرآباد میں آنے والے میٹرو پروجیکٹ کے سلسلہ میں جناب میر الطاف علی عابدی صدر دکن ہیری ٹیج اینڈ ریلیجس پروٹیکشن سوسائیٹی کی قیادت میں ایک اجلاس علی لاج دارالشفاء حیدرآباد میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں سوسائٹی کے زمہ داران و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے پرانا شہر میں میٹرو ٹرین کے آنے سے ساکنان اور عقیدت مندوں کو جو مشکلات کا سامنا ہے اس پر غور کیا گیا اس اجلاس میں مقررین نے بتایا کہ پرانا شہر میں تمام مزاہب کے جلوس باالخصوص ماہ محرم روز عاشورہ کو بر آمد ہونے والے بی بی کے علم کا جلوس جس کا جگہ جگہ استقبال کیا جاتا ہے جسکا دونوں سمت سے استقبال کرتے ہوئے علم مبارک کو ڈھٹی پیش کی جاتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مومنین جلوس میں شریک ہوتے ہیں اسکے علاوہ میلادالنبیؐ کا جلوس اور ہندو تہوار کے نکلنے والے جلوسوں کو جو مشکلات کا سامنا ہے اس پر غور کیا گیا اسکے علاوہ اس راستے پر موجود 400 سالہ قدیم ہیری ٹیج عمارتیں، عاشورخانہ جات،مساجد،منادر کا بھی زکر کیا گیا۔مقررین نے بتایا کہ اگر میٹرو ٹرین پرانا شہر میں آتی ہے تو ہم اپنی آنے والی نسل کو کچھ نہیں بتا پائینگے کے کس طرح عقیدت و احترام کے ساتھ یہاں یہ ساری چیزیں منائی جاتی تھی۔اجلاس میں پرانا شہر میں میٹرو ٹرین کے آنے کے بعد ساکنان کو مشکلات، ڈرنیج سسٹم کے علاوہ تاجرین کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دکن ہیری ٹیج اینڈ ریلیجس پروٹیکشن سوسائیٹی کی جانب سے میٹرو ٹرین کو لیکر پراناشہر میں متبادل راستہ اختیار کرنے کیلئے((HMRL) اور حیدرآباد کلکٹر آفس میں پیش کی گئی یادداشت کی ستائش کرتے ہوئے مقامی عوام سے سوسائٹی کا اس اقدام میں تعاون کی اپیل کی۔اس اجلاس میں سوسائیٹی کے جنرل سکریٹری جناب سید عابد حسین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔