[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر مجمع جہانی تقریب مذاہب نے تعزیت نامہ جاری کیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
جناب حجت الاسلام شیخ محمد اسحاق نجفی و حجت الاسلام شیخ انور علی نجفی
سلام علیکم
مفسر جلیل القدر، عالم باعمل و حوزہ علمیہ جامعہ الکوثر کے بانی حضرت آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی رحلت کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔
مرحوم شیخ محسن نجفی حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ مراجع و علماء سید ابوالقاسم خوئی، سید محمد باقر الصدر اور دیگر شخصیات کی شاگردی کا اعزاز رکھتے تھے۔ انہوں نے معاشرے کے محروم اور مستحق افراد کی مختلف طریقوں سے مدد کی اسی لئے محسن ملت جعفریہ کا لقب حاصل ہوا۔
مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور مذاہب اسلامی کے درمیان قربت ان کی دیرینہ خواہش تھی۔ انہوں نے جامعہ الکوثر، جامعہ اہل بیت، اسوہ سکول سسٹم کی تشکیل کے علاوہ تفسیر الکوثر رشتہ تحریر میں لایا۔
مرحوم شیخ محسن نجفی کی خدمات ان کے لئے صدقہ جاریہ اور باقیات الصالحات کے طور پر باقی رہیں گی جو ان کے شاگردوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔
مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے علماء اور عمائدین، مومنین، شاگردوں اور لواحقین مخصوصا ان کے فرزندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔