[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل قرشی نیاس نے تنظیم کی فلسطین کمیٹی کے پانچویں ہنگامی اجلاس کے بر وقت انعقاد پر ایرانی پارلیمنٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا اس اجلاس کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی ثابت قدم قوم کا روزانہ قتل و عام اور گرفتاریاں جاری ہیں اور فلسطین کے اہداف خطرے میں ہیں جب کہ صیہونی رجیم کا موجودہ جارحیت کا مقصد فلسطینی قوم کو بے گھر کر کے نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تکلیف دہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنا فرض ادا کرنا چاہیے کیونکہ خدا اور رسول نے فرمایا کہ مومنین بھائی ہیں اور غزہ کے باشندوں کی مدد کرنا ایک دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی مسلم اور غیر مسلم اقوام کی نگاہیں اس سربراہی اجلاس میں پر لگی ہوئی ہیں۔ لہذا اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔