پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان

[]

کیپ ٹاون: کیپ ٹاؤن ممبئی انڈینز فرنچائز نے جنوبی افریقہ لیگ T20 میں آئندہ سیزن سے قبل اپنی کپتانی میں تبدیلی کی ہے۔ سابق کپتان راشد خان کی جگہ کیرون پولارڈ کو ٹیم کا کپتان بنایا گیاہے۔

پولارڈ جنوبی افریقہ لیگ میں ممبئی انڈینز کیلئے ڈیبیو کریں گے۔ جنوبی افریقہ لیگ کا انعقاد 10 جنوری سے 10 فروری تک کیا جائے گا۔

اس کے بعد 19 جنوری سے 17 فروری تک آئی ایل ٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ یہ دونوں لیگیں نیوزی لینڈ سوپر سمیش اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے بھی ٹکراتی ہیں۔

ایسے میں پولارڈ کو ممبئی انڈینز ایمریٹس نے آئی ایل ٹی 20 کیلئے بھی برقرار رکھا تھا، لیکن اب جنوبی افریقہ اور آئی ایل ٹی لیگ کے میچوں کی تاریخیں آپس میں ٹکرائی جارہی ہیں۔

ایسے میں اب نکولاس پورن کو پولارڈ کی جگہ ممبئی انڈینز ایمریٹس کا نیا کپتان بنا دیا ہے۔ دراصل افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کیپ ٹاؤن ممبئی انڈینز کے سابق کپتان تھے لیکن ان دنوں وہ کمر کی سرجری کے بعد ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ دی تھی تاہم وہ ابھی تک مکمل طورپر فٹ نہیں ہیں۔

ایسے میں وہ ہندوستان کے دورے سے باہر ہیں۔ اس سے قبل پولارڈ ابوظبی ٹی 10 لیگ میں نیویارک اسٹرائیکرز کیلئے کھیل رہے تھے جہاں ان کی ٹیم دکن گلیڈی ایٹرز سے فائنل ہارگئی۔

ستمبر 2023 میں پورن کو ڈربن سوپر جائنٹس نے وائلڈ کارڈ انٹری کے طورپر اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔ ایسے میں اسٹار آل راونڈر کرن پولارڈ کے افریقہ لیگ میں صرف 3 میاچس کھیلنے کی توقع ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *