[]
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی خواتین ہر شعبہ حیات مین اپنی موجودگی درج کروانے کوشش مسلسل جاری ہے۔ اب وہ پروفیشنل کار ریلی مین بھی اپنی شرکت درج کروادی ہے۔ “سعودی ڈاکار ریلی 2024” کا جمعے سے العلا شہر میں آغاز ہو گیا ہے۔ ریلی کا روٹ 12 مراحل پر مشتمل ہے اور یہ 15 دن تک جاری رہے گی۔
سبق ویب کے مطابق ریلی میں 434 گاڑیاں شامل ہیں جو 7800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔ سعودی ڈاکار ریلی 46 میں 60 فیصد نئے روٹس شامل کیے گئے ہیں۔ نئے روٹس سے ریلی کے شرکا سعودی عرب کے تاریخی مقامات اور پرکشش قدرتی مناظر دیکھ سکیں گے۔ سعودی ڈاکار ریلی 46 دنیا کی طاقتور ترین ریلیز میں سے ایک ہے۔ اس میں 72 ممالک سے تعلق رکھنے والے 778 ڈرائیور شرکت کر رہے ہیں۔
ریلی میں سب سے زیادہ ڈرائیور فرانس کے ہیں جہاں سے 163 افراد ریلی میں شامل ہیں۔سپین 119 ڈرائیورز کے ساتھ دوسرے اور اٹلی 72 ڈرائیورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ ریلی کے تمام زمروں میں شامل ہوں گے جبکہ ریلی میں پہلی بار 135 نئے ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔ ریلی میں 46 خواتین بھی شریک ہیں۔ ان میں سے 34 ڈاکار کلاسک میں حصہ لے رہی ہیں۔
ڈاکار ریلی میں اس برس 10 سعودی ڈرائیور بھی شریک ہیں۔اس سال سعودی ڈاکار ریلی میں 434 گاڑیاں شامل ہیں ان میں 137 موٹر سائیکلیں، 72 ریس کاریں، 46 ٹرک اور 42 صحرائی گاڑیاں ہیں۔