حیدرآبادکی کل ہند صنعتی نمائش کودیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعدادکی آمد

[]

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکی کل ہند صنعتی نمائش کودیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد آرہی ہے۔

ہرسال ہونے والی اس نمائش میں جاریہ سال بھی کشمیر سے کنیاکماری تک مختلف ریاستوں کے تاجروں نے بیشتر دلکش کپڑوں، سامان اور دیگر اشیا کے اسٹالس لگائے ہیں۔

ان میں سے کئی اسٹالس عوام کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔نمائش آنے والوں نے کہاکہ ابھی پوری طرح نمائش نہیں کھلی ہے کیونکہ اسٹالس کا کام جاری ہے۔

بعض افراد نے مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اب تک نمائش میں 24فیصد اسٹالس بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چاردنوں کے بعد اسٹالس کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔نمائش میں تمام کے لئے ماسک کولازمی قراردیاگیا ہے۔

کئی افراد نے کہاکہ وہ بچوں کو تفریح کے لئے اس نمائش میں آئے تھے تاہم ہنوز اس میں مناسب طورپر اسٹالس نہیں لگائے گئے ہیں جس سے ان کو مایوسی ہوئی ہے۔بعض افراد نے کہا کہ کشمیری اسٹالس اور لکھنوئی اشیا ان کی پسندکی چیزیں ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *