[]
مہر خبررساں ایجنسی نے سحرنیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے ملک کے متعدد صوبوں میں صیہونی حکومت سے وابستہ سب سے بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کے عناصر کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت انٹیلی جنس کے بیان میں آیا ہے کہ تہران، کرمان، اصفہان، کہگیلویہ اور بویر احمد، کردستان اور مازندران کے صوبوں میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھنے والے اسرائیل کے بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کے عناصر کو مذکورہ صوبوں میں ایران کے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے گرفتار کر لیا ۔
ش
اس نیٹ ورک کے عناصر نے جو ڈنمارک اور ہالینڈ میں واقع دہشت گرد مراکز کے ذریعے قابض صیہونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم سے جڑے ہوئے تھے اور انہیں اس حکومت کی طرف سے مالی مدد اور سازوسامان مل رہا تھا، محرم کے موقع پر مذکورہ صوبوں میں کئی دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے پر دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماعات کے بعض مراکز اور پٹرول پمپس کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبوں اور گیس سٹیشنوں کو دھماکے سے اڑا دینا شامل ہے تاکہ ملکی اور برآمدی ضروریات کی فراہمی میں خلل ڈالا جا سکے ۔
گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے انتہائی تباہ کن اور طاقتور ریموٹ کنٹرول والے 43 بم بھی برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔