[]
کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 6 وکٹیں گنوانے پر ٹیم انڈیا نے شرمناک ریکارڈ بناڈالا۔
کیپ ٹاؤن ٹسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد سراج کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں ہوم گراؤنڈ پر افریقی ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
1932 کے بعد جنوبی افریقہ کا ٹسٹ کرکٹ میں یہ سب سے کم اسکور تھا۔ ہندوستان نے اننگز کا آغاز کیا تو 153 کے مجموعی اسکور پر کے ایل راہول کی شکل میں ہندوستان کی چوتھی وکٹ گری تاہم اس کے بعد ہندوستانی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو شروع ہوا۔
راہول کے آؤٹ ہونے کے بعد لنگی نگیڈی نے اسی اوور میں مزید دو وکٹیں لیکر ہندوستان پر کاری ضرب لگائی جبکہ کگیسو ربادا نے اگلے اوور میں 2 وکٹیں مزید لیکر ہندوستان کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا۔
بعدازاں دیگر دو کھلاڑی بھی افریقی بولرس کے آگے بے بس ہوگئے اور یوں 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کے اضافہ سے ہندوستان کی 6 وکٹیں گرگئیں۔ ٹسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کا اضافہ ہوئے 6 6 وکٹیں گری ہوں۔