انشاء اللہ اس سانحے کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ایرانی رہنما خامنہ ای

[]

دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مرتکب افراد کی شناخت کی جائے گی اور سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کرمان شہر میں دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں اور ماسٹر مائنڈ دونوں کو سخت جواب اور سزا دینے کا عزم کیا۔ بدھ کو ہونے والے ان حملوں میں تقریباً 100 افراد مارے گئے تھے۔

امریکی فورسز کے ہاتھوں ان کی ہلاکت کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے دوران بدھ کو کرمان میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی یادگار کے مقام پر دو دھماکوں میں مجموعی طور پر 95 افراد ہلاک اور 211 زخمی ہو گئے۔

خامنہ ای نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ’’ بے گناہ لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے دونوں ہاتھ اور بدعنوان، بد دماغ لوگ جو انہیں اس غلط اندازے کی طرف لے گئے، یقینی طور پر سخت سزا پائیں گے اور مناسب غضب کے لئے تیار رہیں ۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ انشاء اللہ اس سانحے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی حکومت نے جمعرات کو ہلاک شدگان کے لیے قومی سوگ کا اعلان کیا اور ملک کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مرتکب افراد کی شناخت کی جائے گی اور سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *