صدرنشین بلدیہ آرمور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے آج خصوصی اجلاس۔ آرمور بی آر ایس میں آپسی اختلافات

[]

آرمور : 03/ جنوری ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) صدرنشین بلدیہ آرمور پنڈت ونیتا پون کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج بروز جمعرات کو 11 بجے بلدیہ کے کونسل ہال میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ جس کی وجہ سے آرمور میونسپل میں سیاست دلچسپ ہو گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو بی آر ایس پارٹی کے 24 اراکین کونسل نے صدرنشین بلدیہ آرمور پنڈت ونیتا پون کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو پیش کی تھی چونکہ اراکین کی اکثریت عدم اعتماد کی حامی تھی جس کو قبول کرتے ہوئے کلکٹر نے سرکیولر جاری کرتے ہوئے 4 جنوری کو اعتماد کے ووٹ کیلئے خصوصی اجلاس طلب کرنے کے احکامات کی اجرائ عمل میں لائی۔

 

آرمور بلدیہ میں کل 36 اراکین مجلس بلدیہ ہیں۔ جس میں سے بی آر ایس کے 29 بی جے پی کے 5 کانگریس اور مجلس کے ایک ایک ہیں۔ ایسا بتایا جارہا ہیکہ بی آر ایس پارٹی کے دونوں گروپس گزشتہ چند روز سے کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ صدرنشین بلدیہ کے شوہر پنڈت پون چند اراکین کونسلرس کے ہمراہ کیمپ لگائے ہوئے ہیں جبکہ بی آر ایس کے ہی ایک اور اپوزیشن گروپ کے کونسلرس بھی کیمپ کئے ہوئے ہیں جس میں مجلس کے بھی بلدیہ کے رکن کونسل شامل ہیں ایپا سینو و خاندیش سرینواس اس کیمپ کی قیادت کرہے ہیں۔ بتایا جارہا ہیکہ اپوزیشن گروپ سے ایپا سینو اور خاندیش سرینواس صدرنشین بلدیہ کی دوڈ میں ہے۔ موجودہ صدرنشین بلدیہ پنڈت ونیتا پون کو لے کر اپنی ہی پارٹی کے اندر اختلاف کی وجہ سے دو گروپس بنائے گئے۔

 

کس گروپ میں کتنے اراکین بلدیہ ہیں اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن ایسا بھی بتایا جارہا ہیکہ پنڈت پون کے ہمراہ دس اراکین بلدیہ ہیں باقی اپوزیشن گروپ میں ہیں۔ بی جے پی کے پانچ ارکین بلدیہ کو بادشاہ گر کا موقف حاصل ہے انکی تائید لازمی ہے۔ زعفرانی جماعت کے اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے یا غیر حاضر رہیں گے یہ دیکھنا ہے۔ کلکٹر کے احکامات کے مطابق آر ڈی او کی نگرانی میں رائے دہی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ موجودہ صدرنشین بلدیہ تحریک عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور انکا ماننا ہیکہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔

 

آرمور بلدیہ کی عوام میں یہ بات زیر گشت ہیکہ دو بی آر ایس گروپ میں سے کون اعتماد کا ووٹ حاصل کریگا اور کون آرمور کا پہلے شہری بنیگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *