کشمیر میں یخ بستہ راتوں کا سلسلہ جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

[]

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے اہلیان وادی گونا گوں مشکلات و مسائل سے دو چار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بیشترعلاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے سے سرد کی شدت تیز تر ہوئی ہے۔

گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کی دورسی سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 7 جنوری تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔

چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔



ہمیں فالو کریں

Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *