[]
سڈنی: آسٹریلیا کے لیجنڈری اوپنر ڈیوڈ وارنر نے نئے سال کی پہلی صبح اپنے ونڈے کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ وارنر نے اپنے فیصلے سے کرکٹ کی دنیا کو حیران کردیا۔
وارنر آسٹریلیا کیلئے دو ورلڈکپ جیتنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ایسے میں وارنر نے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی انوکھا بیان بھی دیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر آسٹریلیا کو پاکستان میں ہونے والی چمپئنس ٹرافی 2025 کیلئے ان کی ضرورت ہوئی تو وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آ جائیں گے اور اس کیلئے دستیاب ہوں گے۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ونڈے ورلڈکپ کے دوران ہی میرے ذہن میں تھا۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ وہ اپنی اہلیہ کینڈس اور اپنی تین بیٹیوں انڈی، آئیوی اور اسلا کیلئے زیادہ وقت دیں۔ ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ دونوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد وارنر اب اپنا وقت ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ اور کامنٹری کیلئے وقف کریں گے۔
وارنر نے مزید کہاکہ میں اگلے سال بگ بیش لیگ کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ہندوستان کے خلاف آئندہ سال ہونے والی ٹسٹ سیریز میں فاکس کامنٹری کو جوائن کیا ہے جس کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔ واضح رہے کہ وارنر بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیل رہا ہے۔
ادھر سڈنی میں کھیلا جانے والا آخری ٹسٹ میچ ڈیوڈ وارنر کے کیریئر کا آخری ٹسٹ میچ ہے۔ وارنر نے 2015 میں ونڈے کیریر شروع کیاتھا۔ اس دوران انہوں نے 161 میاچس میں 45.01 کی اوسط سے 6932 رن بنائے جس میں 22 سنچریاس اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ادھر دوسری جانب ڈیوڈ وارنر کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی فرنچائز دبئی کیاپٹلس کا نیا کپتان بنادیا گیاہے۔ 37 سالہ وارنر اس سے قبل کئی فرنچائز ٹیموں کی کپتانی کرچکے ہیں۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کو 2016 میں آئی پی ایل میں پہلا ٹائٹل جیتنے میں مدد کی تھی۔ وارنر آئی ایل ٹی 2024 میں دبئی کیپٹلز کی قیادت کریں گے۔
آئی ایل ٹی 20 جنوری سے 18 فروری تک کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال دبئی کی ٹیم ایلمنیٹر میچ میں پہنچی تھی لیکن ایم آئی ایمریٹس کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی۔ اس کے علاوہ وارنر پاکستان کے خلاف جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو میچوں میں 208 رنز بنائے۔
انہوں نے پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستان کیخلاف 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ وارنر نے ساتھی کھلاڑیوں اور بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔