فلسطینی جوان کی شہادت پر اسلامی جہاد تحریک کا ردعمل؛ نابلس غاصبوں کے خلاف ڈٹا ہوا ہے

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے احد ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے نابلس میں 18 سالہ فلسطینی نوجوان فوزی مخالفہ کی شہادت پر بیان جاری کیا ہے جسے آج صبح 40 سے زائد گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس نوجوان کی شہادت پر اس کے اہل خانہ اور نابلس کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں جو صیہونی افواج کے آگے پہاڑ بن کر کھڑے ہیں۔

اسلامی جہاد تحریک کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ صیہونی غاصبوں کے وحشیانہ جرائم مزاحمت کے شعلوں کو کبھی بجھا نہیں سکتے بلکہ اس آگ کے مزید پھیلنے کا سبب بنیں گے اور مزاحمت کا سلسلہ کبھی تھمنے والا نہیں۔

فلسطین کی اس مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو جان لینا چاہیے کہ فلسطینی مزاحمت ان کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور فلسطینی سرزمین اور مقدسات کے دفاع کے لیے پوری جانفشانی سے لڑے گی۔

واضح رہے کہ فلسطینی مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس پر آج کے وحشیانہ حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے اپنی گاڑی میں سوار ایک فلسطینی نوجوان کو 40 سے زائد گولیاں مار کر شہید کردیا۔ 

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ 18 سالہ فلسطینی نوجوان “فوزی مخالفہ” غاصب صیہونیوں کی گولیوں سے شہید ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *