[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شہید جنرل سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات میں شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔
انہوں نے ملک کی سلامتی اور استحکام کو شہداء کی مجاہدت کا موہون منت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یقینی طور پر اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت اور اسے طاقتور بنانے کی راہ میں اس عظیم جنرل کی خدمات اور قابل قدر کوششیں انہیں اس ملک کی تاریخ میں تابناک بنا دیں گی۔
صدر رئیسی نے صیہونی رجیم کی جانب سے شہید جنرل موسوی کے بزدلانہ قتل کو خطے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے مقابلے میں قابض رجیم کی بے بسی اور مایوسی کی علامت قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس وحشیانہ جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا اور صہیونی مجرموں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گے۔