[]
حیدرآباد _ 31 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سیول سپلائیز کمشنر دیویندر سنگھ چوہان نے ہفتے کے روز ایک احکام جاری کیا کہ راشن کارڈ رکھنے والوں کو 31 جنوری تک ای-کے وائی سی مکمل کرنا چاہیے۔ راشن ڈیلر دو ماہ سے ای-کے وائی سی حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے لیے آدھار کی تصدیق، انگلیوں کے نشانات اور آنکھ کی پتلی کی شناخت لی جا رہی ہے۔ ہفتہ تک پوری ریاست میں یہ عمل 70.80 فیصد مکمل ہو چکا ہے میڑچل ملکا جیگری ضلع 87.81 فیصد اندراج کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ 54.17 فیصد کے ساتھ ونپرتی ضلع سب سے کم ہے۔
کے وائی سی کا یہ عمل ریاست بھر میں جاری رہے گا۔ عہدیداروں نے ان لوگوں کو مشورہ دیا ہے جنہوں نے راشن کارڈ کو کے وائی سی نہیں کروایا ہے وہ اسے 31 جنوری سے پہلے مکمل کرلیں۔
مرکزی حکومت فی الحال پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا نامی اسکیم کے ذریعے تمام ریاستوں میں مفت راشن فراہم کر رہی ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں بوگس راشن کارڈ کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات ملنے کے بعد مرکزی حکومت نے آدھار نمبر لنک (E KVC) کروانے کی ہدایت دی ہے