[]
انڈونیشیا اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے لیکن ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے کیونکہ زلزلے کے جھٹکوں سے بڑی لہریں نہیں اٹھیں گی۔
انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں اتوار کے روز سویرے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، مگر اس سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے موسمیات ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے اس نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 00:16 پر آیا جس کا مرکز پاپوا صوبے کی سارمی ریجنسی سے 1 کلومیٹر جنوب میں اور سطح زمین سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے کیونکہ زلزلے کے جھٹکوں سے بڑی لہریں نہیں اٹھیں گی۔
انڈونیشیا اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے کیونکہ اس کا محل وقوع کمزور زلزلہ زدہ زون پر ہے جسے “بحرالکاہل کا رنگ آف فائر” کہا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;