بزم رحمت عالم کا عیدی بازار پر جلسہ پیغام کربلا
29 جولائی کو منعقد’ مولانا شمیم الزماں قادری کا خطاب
حیدرآباد۔22جولائی(پریس نوٹ)کل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے عظیم الشان جلسہ پیغام کربلا 29اگسٹ ہفتہ کو بعد نماز عشاء مسجد زعل سیف سعید عیدی بازاربند ناکہ میں منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت صدر بزم رحمت عالم جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کریں گے جبکہ حافظ محمد مظفر خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے۔عالمی شہرت یافتہ مہمان مقرر حضرت علامہ مولانا محمد شمیم الزماں قادری (بنگال) کی خصوصی آمد اور خطاب ہوگا۔مولانا مفتی محمد خالد قادری نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ’ مفتی سید واحد علی قادری نائب مفتی جامعہ نظامیہ۔مفتی ظہیر قادری ابوالعلائی ۔مولانا وسیم قادری شمیمی اورمولانا حافظ وقاری سید معین الدین قادری شرفی امام و خطیب جامع مسجد حراء فتح نگر مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ایم اے مجیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی بڑے پیمانہ پر جلسہ کے انعقاد کے خصوص میں تیاریوں کا آغاز تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بیانرس ‘ پمفلٹس اور فلیکسیز کی طباعت عمل میں لائی گئی۔ایم اے مجیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ حضرت امام حسین نے جام شہادت نوش کیا اور دین اسلام کی آبیاری کی۔آپ کی قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی حق اور باطل میں معرکہ جاری ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ کامیابی حق کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔حافظ ساجد قادری’ سید الطاف قادری شمیمی اور جی ایم معراج نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔