[]
حیدرآباد: سوشل میڈیا پر اس وقت ایک فوٹو شوٹ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دسویں کا جماعت کا کے طالب علم کے ساتھ لیڈی ٹیچر غلط حرکتیں کرتی ہوئی نظر آئی۔
ٹیچر اور طالب علم کے رشتہ کو شرمسار کر دینے والا یہ واقعہ کرناٹک کا بتایا جا رہا ہے، جہاں سرکاری اسکول کے اساتذہ اور بچوں کو اسکول ٹرپ پر لے جایا گیا تھا۔ اس ٹرپ میں ایسا کچھ سامنے آیا جس نے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ فوٹو شوٹ کے دوران کلاس کا بچہ خاتون ٹیچر کو چوم رہا تھا اور وہ بھی اسے چومتی ہوئی نظر آئی
اس کے بعد طالب علم نے ٹیچر کو اپنی گود میں اٹھا لیا۔سوشل میڈیا ٹویٹر نے اس فوٹو شوٹ کو شیئر کیا جس میں اس نے کیپشن میں لکھا کہ کرناٹک کے مر گوملا چک بلا پور ضلع میں دسویں کےطالب علم کے ساتھ اسکول ٹیچر رومانٹک فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے۔
اس واقعہ کے بعد طالب علم کے ماں باپ نے محکمہ تعلیمات کے حکام سے شکایت کی۔اس واقعہ کی ہر گوشے سے مذمت کی جا رہی ہے عوام کی تنقیدوں کے بعد حکومت نے ٹیچر کو معطل کردیا ہے۔