حیدرآباد ہیگڈے فٹیلیٹی اسپتال کی جانب سے لاولد خاندانوں کے لٸے خصوصی کیمپ

[]

ناراٸن پیٹ: ناراٸن پیٹ مستقر کے گیتا ہاسپٹل کے زیراہتمام آج حیدرآباد ہیگڈے فٹیلیٹی اسپتال امراض نسوان کے ڈاکٹرس ڈاکٹر سدھا’ ڈاکٹر گیتا کی نگرانی میں اولاد نہ رہنے والے خاندانوں کے لٸے خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں 80 افراد کی مفت تشخیص کی گٸی اور اسکاننگ کے علاوہ خون کی جانچ کی گٸی۔ اس موقع پر ڈاکٹرس نے کہاکہ خاص طور پر خواتین اپنی طرز زندگی کو بدل لیں اور تغذیہ بخش غذا کا استعمال کریں۔ اور مرد تمباکو نوشی ترک کرنے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔ اس موقع پر گیتا ہاسپٹل کا اسٹاف ودیگر موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *