[]
نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان سے 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کرنے کو کہا۔
وزارت خارجہ نے پاکستان کی وزارت خارجہ سے حافظ سعید کی حوالگی کے لیے قانونی عمل شروع کرنے کی درخواست کی۔ سعید‘ ہندوستان میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔
ممبئی کے 26/11 حملوں میں امریکی شہریوں سمیت 160 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان کی کئی میڈیا اطلاعات میں کہا گیا کہ حکومت ہند نے پاکستان کی وزارت خارجہ سے دہشت گرد کو حوالے کرنے کی درخواست کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس طرح کی حوالگیوں کے لیے کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہے۔ ہندوستان کے علاوہ دیگر کئی ملکوں نے حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دیا۔ امریکہ نے بھی حافظ سعید اور اس کی تنظیم پر 100 ملین ڈالرس کا انعام رکھا۔
سعید دہشت گردی کو مالیہ فراہمی کے کیس میں پہلے سے جیل میں ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ اگر پاکستان‘ پڑوسی ملکوں سے اچھے تعلقات رکھنے کا خواہاں اور دہشت گردی پر قابو پانے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے سعید کی حوالگی کی درخواست پر مثبت اقدامات کرنے چاہیے۔