تلنگانہ: ڈسکاونٹ سے استفادہ،رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں تقریبا25000چالانات اداکردیئے گئے

[]

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹریفک چالانات کی ادائیگی پرڈسکاونٹ پر عوام سے بہترردعمل حاصل ہورہا ہے۔

رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں عام دنوں کی بہ نسبت چالانات کی ادائیگی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔رچہ کنڈہ ٹریفک ڈی سی پی سرینواسلو نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے استفادہ کی عوام سے خواہش کی ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے آرٹی سی بسوں کے چالانات کو 90فیصد،ٹووہیلرس،تری وہیلرس کو 80فیصدبقیہ فوروہیلرس کو 60فیصد ڈسکاونٹ فراہم کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزتک تقریبا25000چالانات اداکردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر روز تقریبا دو تا تین ہزارافراد ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ کے ذریعہ چالانات کی رقومات کی ادائیگی کرتے ہیں تاہم حکومت کی رعایت کے بعد رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں روزانہ تقریبا25000افراد اپنے زیرالتواچالانات اداکررہے ہیں۔

مصروف اوقات میں تمام اس ویب سائٹ کے ذریعہ رقم اداکرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے یہ ویب سائٹ کریش ہورہی ہے۔اس مسئلہ کوحل کرنے کیلئے آئی ٹی ٹیم سرگرم ہوگئی جس کے بعد یہ صورتحال بدل گئی ہے۔

انہوں نے زیرالتوا ٹریفک چالانات کو اداکرنے کا مشورہ دیااور کہا کہ اس تعلق سے بہتر طورپر تشہیرسوشیل میڈیا اور ٹی وی کے ذریعہ کی جارہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *