[]
جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس پارٹی راجستھان اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے باوجود بی جے پی ہماری ضمانتوں کی نقل کر رہی ہے
نئی دہلی: کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی راجستھان اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے باوجود بی جے پی ہماری ضمانتوں کی نقل کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ راجستھان کی بھجن لال شرما کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جنوری سے ریاست میں ایل پی جی سلنڈر 450 روپے میں دیا جائے گا۔
جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس ریاست کے 1.4 کروڑ خاندانوں کو 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے جا رہی تھی لیکن بی جے پی حکومت تقریباً 70 لاکھ خاندانوں کو ہی 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا بھی انتظار کرنا پڑے گا کہ یہ کب نافذ ہوگا لیکن یہ بلاشبہ کانگریس پارٹی کی جیت ہے، جس نے سب سے پہلے ایل پی جی کی قیمت 500 روپے تک کم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد سے کانگریس کارکنوں کے مسلسل دباؤ کا نتیجہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;