[]
حیدرآباد _ تلنگانہ میں گروپ 2 کا امتحان ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امتحان 6 اور 7 جنوری کو ہونا تھا۔ امتحان کا انعقاد مشکل ہو گیا کیونکہ TSPSC کے چیئرمین اور تین دیگر ممبران نے استعفیٰ دے دیا۔ جس کے پیش نظر کمیشن نے گروپ-2 کے امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
29 دسمبر کو، TSPSC نے ریاست میں گروپ-II زمرہ کے تحت 18 محکموں میں 783 جائیدادوں پر تقررات کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ 18 جنوری سے 16 فروری 2023 تک ۔ 5,51,943 افراد نے گروپ-2 کے لیے درخواست دی ہے یہ ریاستی سطح پر گروپ-1 کے بعد سب سے اہم عہدہ ہے۔