مسلم لڑکی سے شادی کرنے کیلئے نائب تحصیلدار نے مذہب تبدیل کرلیا، مقدمہ درج

[]

ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے مودہا علاقے میں مذہب تبدیل کرکے مسلم لڑکی سے شادی کرنے والے نائب تحصیلدار کے خلاف بیوی کی شکایت پر چہارشنبہ کو رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مودہا تحصیل میں نائب تحصیلدار کے عہدے پر تعینات آشیش گپتا مسکرا سرکل میں تعینات ہیں۔ انہوں نے مودہا قصبے میں ایک مسلم لڑکی سے نکاح کرنے کے بعد مسجد میں جاکر تبدیل مذہب کر اپنا نام محمد یوسف رکھ لیا۔

 جب نائب تحصیلدار روزانہ مسجد جا کر نماز ادا کرنے لگے تو مسجد کے موذن نے معاملے کی اطلاع افسران کو دی۔ اس کے بعد نماز ادا کرتے نائب تحصیلدار کی فوٹو سوشل میڈیا پر روائرل ہونے لگی۔ کل دیر رات تحصیلدار بلرام پور گپتا نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی اور کئی افراد کے بیانات درج کئے۔

پولیس نے بتایا کہ تحصیل دار کی بیوی آرتی گپتا ایس پی ڈاکٹر دیکشا شرما سے ملی اور معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے غیر اخلاقی طور سے مسلم لڑکی سے شادی کرلی ہے جبکہ اس کے دو بچے ہیں۔

 ایس پی کی ہدایت پر ہمیر پور کوتوالی پولیس نے مودہا کی رہنے والی رخسار، رخسار کے موسا منا، مسجد کے مولوی بابو آڑھتی عرف مشتاق، نائب تحصیلدار آشیش گپتا کے علاوہ چھ نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے مولی و منا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

اس معاملے میں اے ڈی ایم ارون کمار مشرا نے بتایا کہ نائب تحصیلدار کے معاملے کی جانچ ایس ڈی ایم مودہا کرر ہے ہیں۔ جانچ ہونے کے بعد معاملے کو ریونیو کونسل بھیجا جائے گا وہیں سے ہی کوئی کاروائی ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *