[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کو امریکی اور اسرائیلی دفاعی سسٹم پر دسترسی رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی افواج امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے خطرات کو خاطر میں لائے بغیر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گی۔
دوسری صہیونی مصنوعات کی انجمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں کے بعد اسرائیل میں غذائی بحران آسکتا ہے۔
معاریو کے مطابق انجمن نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں کشتیوں پر حملوں کے بعد اسرائیل کے اندر غذائی اجناس میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اگر اس مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو اسرائیل شدید غذائی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔