تبلیغی جماعت کے اجتماع کی اجازت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے قائدین کی ڈی جی پی سے نمائندگی

[]

حیدرآباد _  تلنگانہ میں آیندہ ماہ جنوری میں منعقد ہونے والے تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کی اجازت کو منسوخ کرنے کا  کرتے ہوئے  وشو ہندو پریشد اور بجرنگ کے ایک وفد نے ڈی جی پی روی گپتا سے ملاقات کی اور انھیں ایک یادداشت حوالے کی ۔

وشوا ہندو پریشد کے ریاستی سکریٹری پندری ناتھ، کوآرڈینیٹر گنپورم راجیشور ریڈی، بھانو پرساد، پرچارا پرسار پرمکھ پی  بالسوامی، بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر شیوارامولو، تروپتی نائک نے ہفتہ کو ڈی جی پی سے ملاقات کی۔

وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے قائدین نے کہا کہ آئین کے خلاف دہشت گرد تنظیم کو ریاستی خزانے سے فنڈز مختص کرنے پر کانگریس حکومت کے فیصلے کی وہ مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے تنقید کی کہ ریاستی حکومت کا ان تنظیموں کو فنڈز مختص کرنا غیر آئینی ہے جو ہندوستانی سالمیت کے خلاف نفرت پھیلاتی ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت  پر کئی مسلم ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور تلنگانہ کی ریاستی حکومت کو اس کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے ڈی جی پی سے اپیل کی کہ وہ اگلے سال 6، 7 اور 8 جنوری کو وقار آباد ضلع کے پرگی کے قریب ہونے والی تبلیغی جماعت کے اجتماع کو منسوخ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *