مجیدیہ ہائی اسکول ناندورہ میں کھیلوں کے ہفتہ کا اختتام

[]

ناندورہ (مہاراشٹرا): مسلم اسٹوڈنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن ناندورہ ضلع بلڈانہ (مہاراشٹرا) کے زیر اہتمام مولانا آزاد اردو پرائمری  اسکول ناندورہ، مولانا آزاد اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ناندورہ اور رفیق ملت ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن ناندورہ کے زیراہتمام مجیدیہ اردو ہائی اسکول ناندورہ کا عظیم الشان اسپورٹس ہفتہ اختتام پذیر ہوا۔

 مولانا آزاد اردو پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر کالج اور مجیدیہ اردو ہائی اسکول، ناندورہ میں 20، 21، 22 دسمبر 2023 کو سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں کا افتتاح ناندورہ پنچایت سمیتی کے سکشن وستار ادھیکاری جناب بھگوان سوئیسکر صاحب نے کیا.

اس پروگرام کی صدارت اسوسی ایشن کے صدر جناب ایڈوکیٹ عبدالرفیق صاحب نے کی۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے سیکریٹری جناب محمد توصیف سیٹھ صاحب، کیندر پرمکھ جناب رام ڈھورے صاحب، اسکول کے سابق طالب علم مرزا افضل حسین صاحب مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

ان تین دنوں کے دوران لیمو چمچہ، کتاب بیلینس دوڑ ، بلز آئی ٹارگٹ، سلو سائیکل، بال ان دی باسکٹ، پینلٹی اسٹروک، رسی کشی، میوزیکل چیئر جیسے کھیلوں میں 1380 بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

ان مقابلوں کو کامیاب بنانے کے لئے اسو سی ایشن کے صدر  جناب ایڈوکیٹ عبدالرفیق صاحب کی رہنمائی اور اسپورٹس کمیٹی کے انچارج محمد ماجد سر اور ان کی ٹیم، تینوں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، تمام اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھرپور محنت کی۔

ان مقابلوں کی کامیابی پر اسوسی ایشن کے صدر جناب عبدالرفیق صاحب اور سیکرٹری جناب محمد توصیف صاحب نے مبارکباد دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *