[]
حیدرآباد: مہدی پٹنم کے قریب گڈی ملکاپور میں واقع انکورا اسپتال کی عمارت میں ہفتہ کی شام بھیانک آگ لگ گئی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً 5.30 بجے پیش آیا، جب اسپتال کی اوپری منزل پر آگ لگ گئی، اندیشہ ظاہرکیاجارہا ہےکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اسپتل انتظامیہ نے پولیس اور فائربریگیڈ عملہ کو آگاہ کردیا۔
قریبی فائر اسٹیشنوں سے 5 فائر انجن موقع پر پہنچ چکے ہیں اور فائر بریگیڈ عملہ آگ پرقابوپانے کیلئے کارروائی شروع کردیا ہے۔ احتیاطی اقدامات کے طورپر اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو ہاسپٹل سے باہر نکال لیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔